اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد سے متعلق کیس میںفردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ جمعرات کو ایکسل لورڈ قانون پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ایکسل لوڈ قانون کو اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ایکسل لوڈ کے قانون سے متعلق عدالت تفصیلی فیصلہ دے گی۔ عدالت نے ایکسل لوڈ سے متعلق مرکزی کیس بھی ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔عدالت نے کہاکہ عدالت اور انتظامیہ اس قانون کو معطل نہیں کرسکتیں۔ یاد رہے کہ درخواست گزار نے ایکسل لوڈ کے حوالیسے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔