لندن: نوازشریف کی گھر میں تھراپی، بحالی میں کچھ ماہ لگ سکتے ہیں: ڈاکٹر عدنان

Nov 22, 2019

لندن (چودھری عارف پندھیر، نوائے وقت رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج گھر میں ہی تھراپی کی جائے گی۔ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نوازشریف کا گھر میں تھراپسٹس کے ساتھ وقت طے ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق گائز ہسپتال میں نواز شریف کے لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج ایک ہفتے کے اندر آئیں گے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ لندن میں ڈاکٹرز نوازشریف کے ٹیسٹ کررہے ہیں اور ان ٹیسٹس کی روشنی میں معالجین انکے علاج کے مراحل کا فیصلہ کریں گے۔ مریم نوازشریف کا ملک کے اندر رہنا نواز شریف کے علاج کا حصہ ہے کیوں کہ میاں نوازشریف کے لیے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ ان کی بوڑھی والدہ کی دیکھ بھال ان کی بیٹی مریم نواز کررہی ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کررہی ہے۔ نوازشریف کی صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ نوازشریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا تھا۔ سٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفکٹس بہت زیادہ ہیں۔ اگلے ہفتے نوازشریف کا پی ای ٹی سکین ہوگا۔راتوں رات تو صحت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں