چلی، پولیس کی طرف سے فائر کی جانے والی ربر کی گولیوں سے حکومت مخالف مظاہروں کے درجنوں شرکاء اندھے

 چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کی طرف سے فائر کی گئی ربر کی گولیاں لگنے سے درجنوں افراد اندھے ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر سباسٹین پنیرا نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجی دستے بھی تعینات کئے ہیں جو مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور ربر شاٹ کارتوس فائرکر رہے ہیں۔ صدر نے اپنی رہائش سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے شرکاءان کو شرمندہ اور خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں تکلیف دے رہے ہیں لیکن ان کو یہ علم نہیں کہ میرا غضب تکلیف سے زیادہ اور میری نفرت میری شرمندگی سے زیادہ ہے اور یہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو احتجاجی مظاہروں کے دوران اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں اور شہریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن