پتوکی کے سکولوں اور کالجوں کے باہر مضر صحت ناقص اور غیر معیاری اشیاءخورد ونوش کی فروخت عروج پر

پتوکی کے سکولوں اور کالجوں کے باہر مضر صحت ناقص اور غیر معیاری اشیاءخورد ونوش کی فروخت عروج پر ۔پوچھنے والا کوئی نہیں ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے علاقوں پھولنگر، حبیب آباد ، جمبر، سرائے مغل، ہلہ اور گردونواح میں موجود پرائیوٹ اورسرکاری سکولوں اور کالجوں کے باہر مضر صحت ناقص اور غیر معیاری اشیا خورد ونوش جس میں زہریلا چورن ، نمکو، سموسے ، پکوڑے اور دیگر اشیا کی فروخت سرعام جاری ہے جس کے استعمال سے طلبہ و طالبات مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں ان سکولوں اور کالجوں کے باہر ناقص او رمضر صحت اشیا کی فروخت سے والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔نمکو، پاپڑ اور چورن کی تیاری میں بھی انتہائی مضر صحت زہریلے اور تیزابی مصالحہ جات استعمال کئے جارہے ہیں ۔کھٹے میٹھے آلو ، چنے ، گول گپے اور دیگر اشیا کھانے سے بچے بیمار ہورہے ہیں عوامی سماجی حلقوں اور بچوں کے والدین نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی،ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تشویش ناک صورتحال کا فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں۔

ای پیپر دی نیشن