سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پکسا نے ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ان سے صدر گوٹا بایا راجہ پکسا نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے صدارتی سیکرٹریٹ میں حلف لیا،مہندا راجہ پکسا 2005سے2015تک سری لنکا کے صدر رہے اب انہوں نے سابق حکمران یونائیٹڈ نیشنل پارٹی رہنما سجیتھ پری ماداساکے استعفے کے ایک دن بعد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے،جو صدارتی انتخابات میں ہار گئی تھی،سجیتھ پری ماداسا نے نیو ڈیموکریٹک فرنٹ کی طرف سے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا،لیکن وہ گوڈا بایا راجہ پکسا کی پارتی سری لنکا پوڈو جانا پرامونا (ایس ایل پی پی) سے شکست کھا گئے ، جس نے کل ووٹوں کا 52فیصد حاصل کیا ہے۔
سری لنکا کے نئے وزیراعظم مہندا نے حلف اٹھالیا
Nov 22, 2019 | 15:10