قاہرہ میں 41ویں عالمی فلمی میلے کا افتتاح

قاہرہ کا 41واں عالمی فلم میلہ گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہوگیا، میلے میں چین کی معروف اداکارہ کن ہیلو بھی شرکت کررہی ہیں،فیسٹیول کی ریڈ کارپٹ افتتاحی تقریب قاہرہ اوپیرا ہاﺅس میں منعقد ہوئی،تقریب میں دنیا بھر سے فلمی ستاروں اور فلم سازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،یاد رہے قاہرہ کا یہ فلمی میلہ دنیا بھر کے فلم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے ایک اہم ایونٹ بن گیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں فلمی اداکار اور فلم ساز شرکت کرتے ہیں،فلمی میلے کے دوران بہترین فلموں پر انعامات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔قاہرہ فلمی میلہ چینی ثقافت اجاگرکرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن