مسلم لیگ(ن) میںواضح تقسیم نظر آرہی ہے :ہمایوں اختر خان 

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ ریاست مخالف بیانیے کے بعد عوام میںپذیرائی کے دعوے آنکھوںمیںدھول جھونکنا ہے ،عالمی ادارے پاکستان کے معاشی طور پر درست سمت میںگامزن ہونے کی بات کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن '' میںنہ مانوں '' کی رٹ لگائے ہوئے ہے ،مسلم لیگ(ن) میںواضح تقسیم نظر آرہی ہے اورجلد اس کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ پارٹی کے مرکزی دفتر میں وسطی پنجاب اور اپنے حلقے کے رہنمائوںاور اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے ہمایوںاختر خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے اپنے لوگ ان کے بیانیے سے متنفر ہو چکے ہیں اور پی ڈی ایم کے اتحاد میںشامل لوگ بھی اس بیانیے سے دوری اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ '' ووٹ کوعزت دو '' کی تحریر والے ماسک تو تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن