پی ڈی ایم کی ناکام تحریک فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں :اعجازاحمد چوہدر ی

Nov 22, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدر ی نے این اے 133 کی یوسی 227 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔اعجاز چوہدری نے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سابق حکمرانوں نے کئی دہائیوں سے اس علاقے کو بنیادیوں سہولتوں سے محروم کیے رکھا، واٹر سپلائی اور سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے اب گلیوں کی پی سی سی کروانے کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکام تحریک کرپٹ ٹولے کے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں ہے۔صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اپنی ساری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔،آل کرپٹ ٹولے کی حقیقت سے قوم باخوبی واقف ہے۔اس موقع پر امجدخان، آفتاب افگن اور میاں ثاقف سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔ 

مزیدخبریں