ممکنہ چھٹیوں سے قبل تمام سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل مکمل کیا جائے :ایم ڈی پیف

لاہور (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں پیف کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ دوسرے روز بھی جاری رہی ۔میٹنگ کے آغاز میں ڈائریکٹر این ایس پی عائشہ نعمان نے نادرا کے تعاون سے کی جانے والی ایس آئی ایس ویری فیکیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں چولستان کے ٹوبہ سکول، افغانی  اور یتیم بچے جو پیف سکولز میں زیر تعلیم ہیں اْن کے مسائل کو فوری حل کرنے کے بارے میں بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ ایم ڈی پیف نے عزم کا اعادہ کیا کہ اس سال تقریباً  87ہزارورکنگ اور آؤٹ آف سکول بچوں کو ای وی ایس سکیم کے تحت تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائیگا۔ایم ڈی پیف نے ہدایات کی کہ کرونا کے باعث ممکنہ چھٹیوں سے قبل تمام سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل مکمل کیا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔پیف میں پڑھنے والا ہر بچہ ہمارے لیے خاص ہے اور اْن کی سہولیا ت کے لیے پیف اپنی پالیسیوں کو نرم کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن