رونالڈو کو کیوں نہیں کھلایا؟ کوریائی عدالت کا شائقین کو ہرجانہ دینے کا حکم

لاہور (نمائندہ سپورٹس )جنوبی کوریا کی مقامی عدالت نے دنیائے فٹبال کے سٹار کرسٹیانو رونالڈ کو نہ کھیلانے پر ایونٹ انتظامیہ کو شائقین کو ہرجانے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ سال جولائی میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اٹلی کے فٹبال کلب اور کورین فٹبال لیگ کی ٹیم کے درمیان نمائشی میچ ہوا تھا اور یہ مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔ 162 مداح عدالت پہنچ گئے تھے۔سیئول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو میچ ٹکٹس کی آدھی رقم ریفنڈ کرنے اور 50 ہزار کوریائی وان (تقریباً 7200پاکستانی روپے) ہرجانے کے طور پر دینے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن