لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کل 23 نومبرکی رات تین بجے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔دوسرا اور تیسرا میچ20 اور 22دسمبر کو شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ اعلان کردہ قومی سکواڈ کے مقامی ہوٹل میں کرونا ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔قومی سکواڈ اور شاہینز میں شامل سپورٹ سٹاف بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا، دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جمعہ کی رات ہی لاہور پہنچ گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری کرونا ایس او پیز کے پیش نظر کسی بھی کھلاڑی کا لاہور میں ٹیسٹ مثبت آگیا تو اس کو سیریز میں شرکت سے محروم رہنا پڑے گا۔نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی سکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے، کرکٹرزاورآفیشلز پیرکی رات تین بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھریں گے۔