لاہور(خصوصی نامہ نگار)گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔حکومت ہر ماہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کررہی ہے دوسری جانب ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی چلائی جائے۔ علاوہ ازیں ترجمان پنجاب حکومت و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ کے نیچے ٹنل روڈ بنے گی 180 ارب روپے کے میگا پراجیکٹ میں پانچ انڈر پاسز بنانے کی تجویز دی گئی ہے
پنجاب اسمبلی: گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف‘ ایڈز کی روک تھام کیلئے قراردادیں‘ مال روڈ کے نیچے ٹنل روڈ بنانے کی تحریر التوائے کار جمع
Nov 22, 2020