ترنڈہ محمدپناہ(نامہ نگار)ترنڈہ محمد پناہ 30 سالہ شادی شدہ خاتون غیرت کے نام پر قتل، شوہر اور رشتہ داروں نے آشنا ساتھ پکڑے جانے پر تشدد کر کے مارڈالا، خاتون پر کالا نامی شخص ساتھ مبینہ زنا حرام کرتے پکڑے جانے کا الزام تھا، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی موضع کوٹلہ درگھ میں سلینہ زوجہ نادر ارائیں گزشتہ روز کالا نامی شخص ساتھ مبینہ زنا حرام کرتے پکڑی گئی تھی جسے اس کے شوہر نادر نے رشتہ داروں عابد ولد صدیق و دیگر نے غیرت کے نام پر بہیمانہ تشدد کر کے جان سے مار ڈالا تھا اور طبعی موت قرار دے کر تدفین کرنے والے تھے کہ کسی نے خاتون کے مبینہ قتل کی اطلاع پولیس کو کر دی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ موقع پر پہنچ گئی اور میت کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کر دیا