مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)رواں برس اسرائیلی فوج نے 400فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا۔کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کے کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہا، رواںبرس کے دوران قابض فوج نے 400 فلسطینی بچوں کو بے رحمی کے ساتھ حراست میں لینے کے بعد انہیں پابند سلاسل کیا ہے۔کلب برائے اسیران کی طرف سے عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے 20 اکتوبر تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم سے کم 400 فلسطینی بچوںکو گرفتار گیا۔کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم عمر کے 400 بچوںکو گرفتار کرنے کے بعد زندانوں میں ڈالا گیا۔ گرفتار ہونے والے بچوں کی اکثریت مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھتی ہے۔ان بچوںکو اسرائیل کی دامون، عوفر اور مجد جیلوںمیں قید کیا گیا۔ ان میں سے170 بچے بدستورپابند سلاسل ہیں۔