مراکش میں فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرینکوئس نے خود کشی کر لی 

رباط (آن لائن) مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کر لی۔ سکیورٹی حکام  کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرینکوئس نے گلے میںپھندا ڈال کر خود کشی کی۔ مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر  گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ سکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل  کی نعش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...