رباط (آن لائن) مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کر لی۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرینکوئس نے گلے میںپھندا ڈال کر خود کشی کی۔ مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ سکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل کی نعش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔
مراکش میں فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرینکوئس نے خود کشی کر لی
Nov 22, 2020