چین کی ہانگ کانگ میں غیرملکی مداخلت کی مذمت، ناقدین محتاط رہیں ورنہ آنکھیں نکال لیں گے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

Nov 22, 2020

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین ہانگ کانگ کے معاملے میں دخل اندازی پر برہم ہوگیا۔ چین نے کہا کہ ناقدین محتاط رہیں ورنہ آنکھیں نکال لیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ امریکہ ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے تنقید کی تھی۔ مغرب نے الزام لگایا کہ چین ہانگ کانگ میں جبر کررہا ہے جو درست نہیں۔ ہانگ کانگ میں ایک سال سے مظاہرے جاری ہیں۔ چین کی مرکزی حکومت کے ترجمان نے نام نہاد "فائیو آئیز" انٹیلی جنس اتحاد کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی قانون ساز کونسل کے نااہل قرار دیئے گئے ارکان کی بحالی کے غیر معقول مطالبے پر مبنی بیان کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں