کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں افغان امن عمل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ کابل سے امریکی فوجیوں کی واپسی شروع کرنے کا فیصلہ بہت جلد بازی میں سامنے آیا جبکہ ملک بدستور امن اور سلامتی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہ عبد اللہ نے آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھوں 39 افغان قیدیوں کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ کو ’چونکا دینے والے حقائق‘قرار دیا۔ایک بیان میں کہا طالبان ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلیں گے۔ انہوں نے اس حقیقت کا خیرمقدم کیا کہ اڑھائی ہزار فوجی باقی رہ جائیں گے اور یہ کہ نیٹو بھی اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔
ابھی امن نہیں ہوا، افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کا فیصلہ جلد بازی: عبداللہ عبداللہ
Nov 22, 2020