کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں گرین لائن منصوبے پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم تاج کمپلیکس سے میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک کامن کوریڈورکی تعمیر کا سنگ میل رکھ دیا میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کیلئے فکرمند ہیں شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے 2021ء جولائی سے ستمبر کے درمیان عمران خان گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا گرین لائن سمیت دیگر منصوبوں پر کام ہو رہا ہے پانچواں منصوبہ نالوں کی صفائی ہے تاکہ بارشوں میں کراچی نہ ڈوبے جزائر کے معاملے پر بھی سندھ حکومت سے بات چیت جاری ہے۔
کراچی گرین لائن منصوبہ‘ گورنر سندھ نے بی آر ٹی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Nov 22, 2020