لندن: کرونا سے ہلاک ہونے والی نرس اریما نسرین کی یاد میں سکالرشپ کا آغاز

لندن (نوائے وقت رپورٹ)برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والی ایک نرس کی یاد میں سکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے۔اریما نسرین کی عمر 36 برس تھی اور وہ والسل مینور ہسپتال میں کام کرتی تھیں۔ ان کی وفات تین اپریل کو انتہائی نگہداشت میں کچھ ہفتے گزارنے کے بعد ہوئی۔یہ سکیم نرسنگ کے خواشمند ان افراد کو ڈگری کے لیے مکمل فنڈنگ دے گی جو شعبہ صحت میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس فیس دینے کی سکت نہیں ہے۔اریما نسرین کی بہن کزیمہ افضال کہتی ہیں کہ یہ فنڈ حیرت انگیز مواقع فراہم کرے گا۔اریما تین بچوں کی ماہ تھیں۔ انہوں نے اپنے کام کا آغاز ہسپتال میں ہاؤس کیپر کے طور پر 2003 میں شروع کیا۔ بعد میں انہوں نے نرس بننے کا خواب پورا کیا۔ وہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈیوٹی پر مامور تھیں۔والسل کے علاقے میں کوئی بھی اس سکالر شپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ انہیں تین سال کی نرسنگ کی ڈگری دی جائے گی اور ٹریننگ کے دوران تنخواہ بھی ملے گی۔ڈگری مکمل ہونے کے بعد وہ سٹاف نرس بن سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...