اسد قیصر، سنجرانی ملاقات پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کر ونا اختیاطی تدابیر کے اقدامات پراطمینان

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے کروانا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں احتیاطی تدابیر کیلئے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔دونوں رہنما ایوانوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد کے حوالے سے پارلیمان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت سمیت دیگر امور پر فیصلہ کے لیے سوموار کو پھر ملاقات کریں گے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح دونوں ایوانوں کے مابین اس مشکل صورتحال کے دوران بھی مثالی تعاون موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ بھی باہمی اتفاق اور مشاورت سے کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن