وہاڑی(نامہ نگار)صدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی نے سینئرنائب صدرمیاں ساجد آصف ،جنرل سیکرٹری راؤخلیل احمد،راؤمحمد اسحاق، مختاراحمد بھٹی، حاجی محمداسلم مدنی،شیخ جاویدکالا، ودیگرتاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع وہاڑی کی تاجربرادری کے مفادات پرکسی قسم کاکمپرومائزنہیں کرسکتے ضلع ہماراہے۔ بعض ناعاقبت اندیش لوگ اپنی جھوٹی اناکی خاطرانتظامیہ کوغلط رپورٹس دیکرنہ صرف تاجربرادری بلکہ انتظامیہ کیلئے مشکلات کھڑی کئے ہوئے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بلدیہ کی دوکانوں میں عرصہ چالیس سال سے تاجر باقاعدہ کرایہ دیکر قانونی طور پر کام کررہے ہیں انتظامیہ بغیر کسی قانون کے تاجروں سے ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ چھیننے کے درپے ہے اگر مل بیٹھ کر کرایہ بڑھایا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ایم این اے طاہراقبال چوہدری کے ہمراہ تاجربرادری کے مسائل حل کرنے کیلئے 26 نومبر ایک میٹنگ بھی رکھی ہے۔