متعدد گھروں سے لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،قیمتی سامان چوری

Nov 22, 2020

راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو راجہ جانگیر نے بتایا کہ فضل ٹائون فیز 2 میں میرے گھرتالے توڑ کر ایک سیٹ طلائی زیورات اورتمام واش رومز اور کچن کی ٹونٹیاںچوری کرلئے گئے تھانہ سول لائن کو محمداسلم نے بتایا کہ تلسہ روڈ میری بیکری میں تین موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ نکال کر دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ریس کورس کو عمران خان نے بتایا کہ عزیز آبادمیں میرے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی ، دو طلائی انگوٹھیاں ، تین32 انچ ایل ای ڈی ، تین کمبل اور ایک ہیٹر چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹائون کو حسیب احمد نے بتایا کہ میں کمرشل مارکیٹ کی طرف جا رہا تھا کہ تین مسلح ڈاکو مجھ سے ا سلحہ کی نوک پر20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو یاسر جاوید نے بتایا کہ ماڈل ٹائون میں مدعی کے گھر کے مین گیٹ کا تالا کاٹ کر سینٹری کا سامان چوری کرلیا گیاتھانہ مورگاہ کووجیہہ سفیر نے بتایا کہ شادمان کالونی میں میرے گھر سے دس ہزار روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ ائرپورٹ کو دانیال بٹ نے بتایا کہ گلریز فیز4 میں مدعی کے گھر چارموٹرسائیکل سوارمسلح داخل ہوئے اسلحہ کے نوک پرہمیں کمرے میں بند کر کے گھرسے5لاکھ روپے کے پرائزبونڈ ،نقدی 50ہزارروپے اور 10تولہ وزنی طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو بسمہ اکرم نے بتایا کہ خیابان سرسید میں نامعلوم عورت میرے گھر سے 50 ہزار روپے کی نقدی اوردوموبائل فون چوری کرکے لے گئی تھانہ کھنہ کو شہزاد نے بتایا کہ ضیاء مسجد کے علاقے میں مدعی کے گھر سے 50 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چوری کرلئے گئے۔

مزیدخبریں