گلگت (اے پی پی)حلقہ 3 گلگت کے الیکشن آج ہو رہے ہیں۔ اس حلقے میں کل 77 پولنگ سٹیشن ہیں۔ سکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ 1254پولیس اہلکار اور سول آرمڈ فورس کے 500 اہلکار سمیت 1754 نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ضلع غذر کے پولنگ سٹیشن گندائی جہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور سکیورٹی کے لئے پولیس اور CEF کی 101 نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جن میں15 انتہائی حساس 32 حساس اور 30 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز
پارٹی نے جی بی اے 2 کے انتہائی نتائج کے خلاف الیکشن کمشن کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی شاہراہ اور ایور ویو روڈ کو ٹائرز جلا کر بند کر دیا۔ پی پی رہنما جمیل احمد نے کہا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ انصاف نہ ملا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیا جائے گا۔
گلگت حلقہ 3 میں انتخابات آج ہونگے، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمشن کے باہر مظاہرہ
Nov 22, 2020