کابل: راکٹوں کی بارش، دھماکے، 8 افراد ہلاک، 31 زخمی

کابل (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز)افغان دارالحکومت کابل میں 23 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے مذمت کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت میں آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔افغان وزارت داخلہ نے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے جب کہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی گرا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زخمیوں کو شاہراہِ نیو ایریا کے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق ہسپتال۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ حساس علاقہ وزیر اکبر خان شہرنو بھی نشانہ بنا‘ یہاں سفارتخانے‘ بین الاقوامی اداروں کے دفتر قائم ہیں حالیہ تشدد کی لہر میں یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ کابل میں ہونے والے راکٹ حملوں کی امریکہ برطانیہ یورپی یونین اور ترکی نے مذمت کی ہے۔ افغانستان میں امریکی ناظم الامور ولسن نے کابل راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا حملوں کی روک تھام اور حملوں کے ذمہ داروں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے افغان بارڈرز کے ساتھ ملکر کام کرتا رہیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...