اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ میں طلبی کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بیان میں کہا گیا بھارتی الزامات بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پاکستان پہلے ہی ناقابل تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے۔ ڈوزیئر بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شوااہد پر مبنی ہے۔
فالس فلیگ آپریشن میں بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی: پاکستان مودی کے الزامات پر بھارتی ناظم الامور کی طلبی، احتجاج
Nov 22, 2020