لاہور(کلچرل ڈیسک )مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد کی جس کے بعد اْن سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں انہوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا ہے۔بھارتی اداکارہ اور اْن کے شوہر کو پولیس گرفتار کرلیا ہے،انہیں آج اتوار کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا،وہ رات حوالات میں ہی گزاریں گے۔