رائیونڈ، سندر(نامہ نگار) پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کیس میں میاں نواز شریف کے دائمی وارانٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشن لاہور کی جانب سے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلہ کے مطابق تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کا من و عن عمل کریں اور 26 نومبر کو عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور کی جانب سے جاری مراسلہ و دیگر عدالتی آرڈرز کی کاپیاں جاتی امراء میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کر دی گئیں ہیں ۔