’’آئینہ دکھایا تو برا مان گئے‘‘ بھارتی وکیل نے اوباما پر مقدمہ کرا دیا، یکم دسمبر کو سماعت

ممبئی (آن لائن) جھوٹ، الزام تراشی، سازشوں، ریاستی دہشت گردی کا پرچار کرنے والا بھارت سابق امریکی صدر کی کتاب پر سیخ پا ہو گیا۔ باراک اوباما کی نئی کتاب "A Promised Land" میں لکھے حقائق، بھارتیوں کو برے لگنے لگے، بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ اتر پردیش کی لال کنج سول عدالت میں یکم دسمبر کو مقدمے کی سماعت ہو گی۔ اس حوالے سے بھارتی وکیل کا موقف تھا کہ براک اوباما نے قلم بند کی گئی اپنی یادداشت میں بھارتی رہنماؤں کی توہین کی پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...