شیخوپورہ‘ جاوید لطیف کے ڈیرہ پر چھاپہ‘ اراضی سکینڈل کامرکزی ملزم عباس رحمانی گرفتار

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت/ نمائندہ خصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف ایم این اے کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے اراضی فراڈ سکینڈل کے مرکزی ملزم منشی عباس رحمانی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ ڈیرہ پر موجود پارٹی ورکرز کو بھی گرفتار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق یہ ملزم 5 برس تک محکمہ مال میں مقامی سطح پرکرتا دھرتا بنا ہوا تھا اور ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ تمام کلیکشن خود کرتا اور اصل پٹواری کو معمولی رقم دی جاتی تھی محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری محمد زمان بھنڈر گولڈ میڈلسٹ کی شیخوپورہ کی نواحی آبادیوں میں زمینوں کے کئی پلاٹ تھے جن کی مالیت شہری آبادیوں میں آجانے کی بناء پر اربوں روپے میں ہوگئی ان زمینوں میں سے متوفی چوہدری محمد زمان بھنڈر کی اولاد میں سے ایک بیٹے چوہدری نذر عباس بھنڈر کو شہر کی بستی آرائیانوالہ میں 5 کنال 19 مرلے اراضی ملی جس کو ملزم سیٹھ محمد عباس شاکر رحمانی نے محمد امین پٹواری منشی افضل اور قانون گو اسلم پر دباؤ ڈال کر اور انہیں لالچ دے کر اس اراضی کو پٹوار سرکل بل گاؤں لاہور روڈ کی ایک 8 مرلے کی رجسٹری کی بنیاد پر جعلسازی سے پٹوار خانہ میں چائے لانے والے لڑکے سجاد نبی کے نام پر منتقل کر دیا جس کے بعد اس کی طرف سے ایک 6 مرلے کی رجسٹری محمد صادق اور ساڑھے چار مرلے اراضی کی رجسٹری شہباز علی نامی شخص کے نام کر دی گئی پٹوار خانے میں چائے لانے والے لڑکے سجاد نبی کو علم ہی نہ تھا کہ وہ اربوں روپے مالیت کی زمین کا مالک ہے وہ اپنے بجلی اور گیس کے بل بھی پٹوار خانے میں آنے والے سائلوں سے بخشش لے کر جمع کرواتا تھا دونوں رجسٹریاں ہونے پر چوہدری نذر عباس بھنڈر کو اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر سابق ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو انکوائری پر مامور کیا گیا مگر ملزمان کو پکڑا نہ جا سکا جس پر متاثرہ شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سنگین نوعیت دیکھ کر حکم جاری کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن اس معاملہ کی ایک ماہ کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کی ٹیم نے تحقیقات مکمل کر کے محمد عباس شاکر رحمانی کے علاوہ محمد امین پٹواری محمد اسلم گرداور منشی محمد افضل اور سجاد نبی کے علاوہ فراڈ کی اراضی خریدنے میں ملوث دو افراد شہباز اور صادق کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں متعدد اربوں روپے کی بدعنوانیوں کے سکینڈلوں کی طرح یہ سکینڈل بھی نیب پنجاب کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلملیگ (ن) کے تمام پارٹی ونگز اور مرکزی انجمن تاجران نے میاں محمدجاوید لطیف ایم این اے کے ڈیرہ پر کارروائی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے کیلئے نیب اور دیگر اداروں کو استعمال کررہی ہے ایسے غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات سلیکٹیڈ حکومت کے جانے کے اشارے ہیںحکومتی انتقامی کارروائیوںسے پارٹی کارکنوں اور عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اگر حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، لائیرز ونگ کے صدر محمدنواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری شہباز چھینہ ،چودھری کامران ورک ، حاجی یعقوب بگا ،ملک عمران اعجاز ڈوگر، ملک عرفان اسلام ،میاں سعید احمد،میاں منشاء ،میاں تنویر احمد، بابر،ٹیٹو ورک، حافظ رضوان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن سٹی کے صدر میاں منور اقبال لائیزر ونگ کے صدر نواز ہاشمی، انجمن تاجراں کے صدر میاں ذیشان پرویز نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر بغیر کسی سرچ وارنٹ ن لیگ کے مرکزی نائب صدر میاں جاوید لطیف ایم این اے کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا اور خوف و ہراس پھیلا یا جس کی ن لیگ کے تمام ونگ اور کارکن شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کرتے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...