اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی وزیراعظم پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جی 13 اور G-14/4 ماو ایریا میں کمرشل پلاٹس کا نیلام عام 25 اور 26 نومبر 2020 کو کرنے جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ریونیو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کاشف منظور ملک،ڈائریکٹر فنانس ،ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ،اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کیمپ آفسG-14/4کا دورہ کیا ۔ایف جی ا ی ایچ اے کی جانب سے اسلام آباد کے ڈیویلپڈ سیکٹر G-13 ا و ر G-14 کے ما ایریا کے کمرشل پلاٹس کانیلام عام 25 نومبر کو ہوگا جبکہ انہی سیکٹرز کے کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے کمرشل پلاٹس کا نیلام عام26نومبر کو ہوگا ۔مستقبل میںیہاں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنیں گی ۔جن میں سی پیک ٹاور، انٹرنیشنل ہاسپٹل، فائیو سٹار ہوٹل شامل ہیں۔یہ وز یراعظم کے تعمیراتی صنعت کو دیے گئے مراعاتی پیکیج سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے ۔
جی 13 اور G-14/4 ماو ایریا میں کمرشل پلاٹس کا نیلام عام 25 اور 26نومبر کو ہو گا
Nov 22, 2020