امریکا کے سابق صدر باراک اوباما

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا کہ انہیں اپنے دور میں ڈرون حملوں کے آرڈر دینے میں کوئی خوشی نہیں ہوتی تھی جس  میں ہزاروں دیگر جانوں کا ضیاع ہوا لیکن دہشت گردی کے خلاف نرم پہلو رکھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا۔ باراک اوباما نے 17 نومبر کو شائع ہونے والی اپنی نئی یاد داشت اے پرومسڈ لینڈ میں ڈرون حملوں میں معصوم جانوں کے ضیاع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا سابق امریکی صدر نے کہا کہ میں نے کبھی بھی خوشی محسوس نہیں کی اور نہ ہی کبھی خود کو طاقتور محسوس کیا انہوں نے کہا کہ میں بچوں کی بہتر تعلیم ان کے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے غریب ممالک کو زیادہ سے زیادہ خوراک کے حصول کیلئے مدد کرنے کی نیت سے سیاست میں داخل ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن