جہلم(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اردگرد و مضافاتی علاقوں میں درجنوں سے زائد غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریاں قائم ہو چکی ہیں ، جو من مرضی کے پیسے وصول کرکے خود ساختہ رپورٹس جاری کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں اس حوالے سے شہریوں کاکہنا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوار ٹر ہسپتال سمیت چاروں تحصیلوں میں انڈر میٹرک افراد نے خود ساختہ لیبارٹریاں قائم کرکے پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کا روپ دھار رکھا ہے جہاں امراض کی غلط تشخیص کی رپورٹس جاری کی جارہی ہیں ، سادہ لوح مریض متعلقہ مرض کی بجائے دیگر موذی امراض کے علاج کرواکے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ، شہر کی عوامی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا جائے تاکہ ان لیبارٹریوں میں ماہر پتھالوجسٹ رکھے جائیں جس سے کوالٹی ٹیسٹ ہونے سے مریضوں کا بہتر علاج معالجہ ہو سکے۔
محکمہ صحت کی غفلت، جہلم میں غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار
Nov 22, 2020