لاس اینجلس(پی پی آئی)) جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ کا ورلڈ سپر مڈل ویٹ ٹائٹل، میکسیکن فائٹر کینیلو الویریز اور کیلم سمتھ 19 دسمبر کو امریکی رِنگ میں اتریں گے، دونوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔امریکا میں آئندہ ماہ باکسنگ کا تگڑا مقابلہ ہوگا، اس سلسلے میں تاریخ فائنل کر دی گئی ہے تاہم وینیو کا اعلان بعد میں ہوگا۔ 19 دسمبر کو میکسیکن کینیلو الویرز کا انگلش فائٹر کیلم سمتھ سے جوڑ پڑے گا۔ڈبلیو بی اے سپر مڈل ویٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ باکسنگ پرستاروں کو پتا چلے گا۔