کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو 14روزبعدگھومنے پھرنے کی اجازت مل جائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم22 اور 23 نومبر کی درمیانی شب3 بجے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی،اس سے قبل ہفتے کو تمام کھلاڑیوں اورآفیشلزکا کورونا ٹیسٹ ہونا ہے،اگر کسی کا نتیجہ مثبت رہا تو وہ اسکواڈ سے باہرہو جائے گا۔دورہ انگلینڈ سے قبل بعض کرکٹرز و آفیشلز کی رپورٹس مثبت آئی تھیں مگر بعد میں وہ کلیئرہو کر جاتے رہے۔ ہفتے کو ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی بے چینی سے منفی رپورٹ کا انتظار کریں گے۔پلان کے مطابق قومی ٹیم آکلینڈ پہنچنے کے بعد 3 دن مکمل آئسولیشن میں رہے گی۔اس دوران کمرے سے باہر نکلنے اور ایک دوسرے سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ایک ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد چوتھے روز 15،15 افراد کے گروپس بنائے جائیں گے، ان میں پلیئرز اور آفیشلز دونوں شامل ہوں گے، یہ چاروں گروپس اپنے مخصوص ایریاز میں رہیں گے، انھیں صرف اپنے گروپ کے افراد سے ہی ملاقات کی اجازت ہو گی،اس دوران ٹریننگ بھی الگ وقت میں کریں گے۔
نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو 14روزبعدگھومنے پھرنے کی اجازت مل جائیگی
Nov 22, 2020