بھیڑ بکریاں پالوں گ ا، خبیب کا دوبارہ باکسنگ میں حصہ نہ لینے کااعلان

لندن (آئی این پی)مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم ای) میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ یمپئن خبیب نورماگومیدوف نے کہا ہے کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے،سیاست میں آنے سے متعلق دلچسپی نہیں رکھتا،لگتا ہے کہ سیاست میں جانے کی ابھی عمر نہیں۔32 سالہ خبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ایم ایم اے سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر یہ پیسہ اور شہرت بار بار آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔خبیب نے کہاکہ میں اس حوالے سے ڈٹا ہوا ہوں اور اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی نہیں کرنا چاہتا کہ میں رنگ میں کبھی واپس جائوں گا۔انہوں نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک میں نے یہ سوچا ہے کہ میں بھیڑ بکری اور گائے پالوں گا اور اس کا بزنس چلائوں گا۔خبیب نے کہا کہ یں اپنے گائوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن