کراچی (نیوز رپورٹر) ایس او پیز کی خلاف ورزی پرضلع ساؤتھ میں کارروائی کے دوران ڈالمین مال کلفٹن میں واقع سندبادایکسٹریم، موسیٰ جی اور مدراس جیولرزکوسیل جبکہ نیکسٹ فیبرکس پر جرمانہ کردیا گیا۔ کوویڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دوکانداروں اور ریستورانوں کے مالکان کو ماسک پہننے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ تین تلوار، گلف شاپنگ سینٹراور صدر میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے عوام میں مفت فیس ماسک تقسیم کئے۔ ضلع جنوبی میں بسوں، منی بسوں کے مسافروں اور پرائیوٹ گاڑیوں میں سوار عوام کو بھی مفت ماسک کی فراہم کئے گئے۔
ایس او پیز کی خلاف وزری پر ضلع جنوبی میں جرمانے
Nov 22, 2020