پی ڈی ایم جلسوں کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی صدر ویمن ونگ جنوبی پنجاب ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ کورونا ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس کے باوجود پی ڈی ایم کے جلسوں کا کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ یہ جلسے نہیں بلکہ اپنی سیاست کو چمکانا ہے،جلسوں کیآڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنایہ ثابت کرتا ہے کہ ان کو صرف اپنے ذاتی مفاد عزیز ہیں اور یہ عوام دوست نہیں بلکہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا ہم ان جلسوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان سے اپیل کرتے ہیں کہ سیاست کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔سادہ لوح عوام کو غربت کے جال میں مت پھنسائیں اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں نہڈالیں۔ 

ای پیپر دی نیشن