کراچی(سٹی نیوز) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین واتحاد ملت ختم نبوتﷺ فورم کے سنیئر ڈپٹی کنوینر محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضویؒ کی ناموس رسالت ﷺاور ختم نبوتﷺ کے معاملے میں دلیری اور جرأت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں ختم نبوت فورم ﷺ کی جانب سے رحمانی ہاؤس میں سید جہانزیب سبزواری کی زیر صدارت علامہ خادم حسین رضوی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ختم نبوت فورم ﷺکے کنوینر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی نے کہا کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے ناموس رسالتﷺ اور ختم نبوتﷺ پر حرف نہیں آسکتی تعزیتی اجلاس میں اشفاق چشتی نظامی، سلیم لودھی، ماسٹر اسلم، نودی ستار و دیگر موجود تھے۔