پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ

Nov 22, 2020 | 14:32

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا۔ پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ آمد پر میزبان بحریہ کے حکام نے استقبال کیا۔ اردن کی رائل نیول فورس کے کمانڈر کو پی این ایس ذوالفقارآمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ افسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے بھی اردن کے حکام کو آگاہ کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے اردن بحریہ کے کمانڈر کرنل ہشام ال جراح اور حکومتی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے اردن کی عوام کے لیے بالعموم اور اردن کی بحری فورس کے لیے بالخصوص نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے دوران تعاون پر اردن بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ عقبہ کی بندرگاہ پر قیام کے دوران کمانڈر رائل جورڈینین نیول فورس نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔ 

عقبہ بندرگاہ سے روانگی کے دوران پی این ایس ذوالفقار نے اردن بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ الحسن (P 102) اور پٹرول کرافٹس محمد-1اور محمد-2 کے ساتھ پیسیج ایکسرسائز بھی کی۔

پاک بحریہ حکومتی پالیسی کے مطابق خطے میں سمندری تحفظ اور دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پی این ایس ذوالفقار کا حالیہ دورہ پاک بحریہ اور رائل جورڈینین نیول فورس کے مابین اشتراک اور پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں