لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے انکشافات کئے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آسکیں، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو ‘ان فٹ’ قرار دیدو۔ وسیم اکرم کیخلاف سازش میں بڑے کھلاڑی شامل تھے۔
وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ‘سابق ٹیم ڈاکٹر کا انکشاف
Nov 22, 2021