ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیبیو ٹیسٹ میں زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکن اوپنر دیموتھ کرونارتنے کے سٹروک سے ویسٹ انڈین فیلڈر جرمی سولوزانو زخمی ہو گئے۔شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کر رہے سولوزانوکے ہیلمٹ پر دیموتھ کرونارتنے کی لگائی ہٹ لگی جس کے باعث وہ میدان میں گر پڑے۔ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے جرمی سولوزانو کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق جرمی سولوزانو کو سکین کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن