انگلش فٹبال سسٹم میں سیاہ فام ‘ایشیائی ریفریز کیلئے رکاوٹیں ‘ نسل پرستی کا نیا سکینڈل 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نسل پرستی کے نئے سکینڈل نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کو ہلا کر رکھ دیا، سیاہ فام اور ایشیائی ریفریوں کی جانب سے ریفری سسٹم کی بدسلوکی اور تعصبانہ رویوں کے انکشاف کے بعد انگلش فٹبال میں نسل پرستی کا تازہ سکینڈل سامنے آگیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کا ریفری سسٹم سیاہ فام اور ایشیائی ریفریوں کو کھیل کے اعلیٰ درجے میں پہنچنے سے روک رہا ہے۔ فٹبال ایسوسی ایشن کو جمع کرائی گئی تحقیقی رپورٹ میں معروف لیگوں میں ریفریوں کی ترقی کا جائزہ لینے والے مبصرین کی جانب سے سیاہ فام اور ایشیائی ریفریوں پر نسل پرستانہ اور تعصبانہ تبصرے شامل ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی انگلش پریمیئر لیگ میں کوئی سیاہ فام یا ایشیائی ریفری شامل نہیں جبکہ انگلینڈ کے 7 بڑے ڈویژنز میں نسلی اقلیتوں سے صرف 4 ریفری کام کر رہے ہیں۔ایسوسی ایشن حکام نے مبینہ واقعات کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...