3برس میں پاکستان کرکٹ کے  بنیادی ڈھانچے کا بیڑہ غرق ہو گیا : نعمان بٹ 

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعمان بٹ کہتے ہیں کہ بورڈ چیئرمین رمیز راجہ کی کھیل کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے گفتگو گذشتہ تین برس میں فیصلے کرنے والوں کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برس میں پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں نے بنیادی ڈھانچے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ بنے بنائے گراؤنڈز کو تباہ کیا گیا، کرکٹ کی بے لوث خدمت کرنے والوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، من پسند افراد کو اعلیٰ عہدے دیے گئے ان غلط فیصلوں کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ بات اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئث رمیز راجہ کو کہنا پڑا ہے کہ " کن حالات میں کرکٹ چھوڑ کر گئے ہیں، یہ میرے ساتھ زیادتی ہے"۔ نعمان بٹ کہتے ہیں کہ کھیل کی سمجھ بوجھ سے عاری افراد نے ملکی کرکٹ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا، برسوں سے تیار میدانوں کو بند کر دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ نئے چیئرمین کو صفر سے کام شروع کرنا پڑ رہا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی کے پھیکے، غیر فیصلہ کن میچوں اور غیر معیاری پچز نے فیصلہ سازوں کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جو لوگ صرف چھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ نہیں کروا سکے وہ غیر ملکی ٹیموں کی آمد پر معاملات کیسے سنبھالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن