منیلا (اے پی پی) وسطی فلپائن میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں2 پولیس اہلکار ہلاک‘ 4زخمی ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کی نیشنل پولیس (پی این پی) کے حوالے سے بتایا کہ شمالی سمر صوبے کے ایک قصبے گامے میں نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران پولیس افسروں کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے کہا کہ یہ افسر اس کی ایلیٹ یونٹ کے ممبر تھے جسے سپیشل ایکشن فورس نے باغیوں، دہشت گردوں اور منظم جرائم کے گروہوں سے لڑنے کے لیے ایک انتہائی خصوصی سٹرائیک فورس کے طور پر تشکیل دیا ہے۔ این پی اے کے باغی1969 ء سے حکومت سے لڑ رہے ہیں۔ فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے 2016 ء میں برسراقتدار آنے کے بعد باغیوں کے ساتھ دہائیوں پرانی شورش کے خاتمے کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع کئے تھے لیکن یہ مذاکرات ناکام ہو گئے۔
فلپائن: باغیوں کے ساتھ جھڑپ‘ 2 پولیس اہلکار ہلاک‘ 4 زخمی
Nov 22, 2021