بیجنگ،کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کیلئے چین کے سفیر وانگ یو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کیلئے انسانی امداد لیکر ایک ٹرین چین کے ریجن سنکیانگ سے روانہ ہو گئی۔ امداد کی نئی کھیپ میں 1000 ٹن خوراک‘ کپڑے اور کمبل شامل ہیں۔ چین نے جولائی 2021ء سے اب تک افغانستان کیلئے 2600 ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی۔ سنکیانگ سے 20 نومبر کو روانہ ہونے والی ٹرین 12 دنوں میں مزار شریف پہنچے گی۔دریں اثنا ایران کا طیارہ خوراک،طبی سامان پر مشتمل دس ٹن امداد لیکر جلال آباد پہنچ گیا،یہ امداد سردیوں کے موسم میں افغان عوام میں تقسیم کیجائے گی۔
ٹرین 1000 ٹن خوراک‘ کپڑے لیکر چین سے افغانستان روانہ،ایرانی طیارہ پہنچ گیا
Nov 22, 2021