کیلفورنیا (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ڈالرز کی بارش دیکھ کر شہری خوشی سے نہال ہو گئے۔ بارش دیکھ کر انہوں نے پیسے لوٹنا بھی شروع کر دیئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو سڑک پر خوشی سے پیسے جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کیلی فورنیا کے شہر سان دیاگو میں کیش وین سے ڈالرز اچانک سڑک پر گرنا شروع ہوگئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر ہر کسی نے اپنی گاڑی روک لی اور ڈالرز سمیٹنا شروع کر دیئے۔
کیلفورنیا میں کیش وین سے ڈالرز کی بارش‘ شہریوں نے خوب مال سمیٹا
Nov 22, 2021