سعودی عرب کا معتمرین کو حجراسود چْومنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

Nov 22, 2021

ریاض(نیٹ نیوز)  سعودی عرب نے کرونا وبا کے دوران معتمرین پر حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  سعودی حکومت نے صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل ( حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اجازت سے فائدہ اْٹھانے کے لیے ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں