آڈیو کلپ سازش میں تمام افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ  ہونا چاہیے‘  مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر نگار) مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی اعترافی آڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کی کوئی قانونی یا عدالتی حیثیت نہیں رہی ۔انہوں نے کہاسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ادارے کی سطح پر فیصلے کیے گئے تھے نواز شریف کو ہٹانا تھا اور عمران کو اقتدار میں لانا تھا اللہ تعالی ہمیشہ سچائی کو غالب رکھتا ہے اور بالکل ایسا ہی ہوا۔ آڈیو کلپ کی روشنی میں ثاقب نثار اور اس سازش میں ملوث تمام افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انصاف کا سب سے بڑا امتحان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...