لاہور (نیوز رپورٹر) پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل 23 نومبر کو ہوگا۔ جس میں نوازشریف، مولانا فضل الرحمنٰ، شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کی قیادت ہوگی۔ سٹیرنگ کمیٹی ملک میں پہیہ جام ہڑتال اور لانگ مارچ کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی اور انہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہوں کو بھیجا جائے گا۔ لاہور میں ریلی بھی ہوگی۔
پہیہ جام ہڑتال‘ لانگ مارچ کا معاملہ پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
Nov 22, 2021